ادھیڑ پن

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - جوانی اور بڑھاپے کے درمیان کی عمر۔  اس بعد ادھیڑ پن پر آوے اس بعد پوپڈ پنا بساوے      ( ١٧٠٠ء، من لگن، ٤٢ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے مرکب ہے۔ لفظ 'ادھیڑ' کے ساتھ 'پَن' بطور لاحقۂ کیفیت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر